22 جولائی کو ، چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں " نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے عالمی مواقع" کے موضوع پر ایک گلوبل ڈائیلاگ، لگزمبرگ کے چائنا کلچرل سینٹر میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے بزریعہ ویڈیو تقریر کی۔ تقریب میں چین اور یورپ کے سیاسی و کاروباری حلقوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے تقریبا 100 افراد نے شرکت کی۔
شین ہائی شونگ نے کہا کہ بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے کامیاب انعقاد نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے جو نئے دور میں چین کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اصلاحات کو زیادہ نمایاں مقام دیا ہے ، اصلاحات کی رفتار نہیں رکے گی اور چین کبھی بھی "رابطے کو توڑنے" اور "گروہی محاز آرائی " میں شریک نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ باقی دنیا کے ساتھ گہرے اور مربوط روابط رکھے گا ، ایک مشترکہ تقدیر کا اشتراک کرے گا، اور انسانی جدیدیت کے مقصد کے لئے ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا.
لگزمبرگ ایسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جین مارک گوئے نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے چین کے لیے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے، عالمی معیشت کے ساتھ تعلقات کو مسلسل مضبوط بنانے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے لیے ایک عظیم الشان خاکہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگزمبرگ یورپی یونین میں چین کا ایک اہم مالیاتی شراکت دار ہے اور چینی سرمائے کے یورپ میں داخلے کا ایک پل ہے۔ مارک گوئے نے کہا کہ لگزمبرگ اور چین مالیاتی خدمات اور فن ٹیک حل کی جدت طرازی جاری رکھیں گے، اورسرحد پار سبز سرمایہ کاری اور فنانسنگ اور مالیاتی مصنوعات کی جدت طرازی میں تعاون میں اضافہ کریں گے۔