مقامی وقت کے مطابق 22 جولائی کو ، چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں "نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے عالمی مواقع" کے موضوع پر ایک عالمی مکالمہ نیویارک میں منعقد ہوا۔ امریکی تھنک ٹینکس، کاروباری حلقوں اور تعلیمی اداروں کے تقریباً سو مہمانوں نے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کےنائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شن ہائی شونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے جو کہ نئے دور میں چین کے لیے ایک سنگ میل ہے اور صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اصلاحات اور کھلے پن نے نہ صرف چین کو تبدیل کیا ہے، بلکہ دنیا کو بھی بہت متاثر کیا ہے۔ نئے دور میں، چین جامع طور پر اصلاحات کو گہرا کر رہا ہے، جو دنیا بھر کے ممالک کو ترقی کے نئے مواقع اور نئی تحریک فراہم کرتا ہے۔
امریکہ میں تعینات چینی سفیر شے فنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی مکالمہ امریکہ میں صحیح وقت پر منعقد ہو رہا ہے اور وہ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی روح سے سیکھنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے دوستوں کے ساتھ بصیرت اور تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔
چائنا ریفارم فرینڈشپ میڈل کے فاتح اور کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ کوہن نے کہا کہ چین کی غربت کے خاتمے کی کامیاب کوششوں کے ایک گواہ اور محقق کی حیثیت سے وہ مستقبل میں چین کی ترقی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی سے بین الاقوامی برادری کو بہت فائدہ ہوا ہے اور ایک ترقی پذیر اور مستحکم چین مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی راغب کرے گا۔ انہوں نے امریکی کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین کی اصلاحات کے نتیجے میں سامنے آنے والے بڑے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور چین میں سرمایہ کاری کریں۔