جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ (این پی ٹی) بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے نظام کی بنیاد ہے،وزارت خارجہ

2024/07/23 16:53:52
شیئر:

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 23  جولائی  کو کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے کی گیارہویں جائزہ کانفرنس کی تیاری کا دوسرا اجلاس جنیوا میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ معاہدہ بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے نظام کی بنیاد ہے اور سلامتی اور ترقی کے لئے انٹرنیشنل  گورننس سسٹم کا ایک اہم ستون ہے۔  ترجمان نے کہا کہ معاہدے کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے ، چین نے ہمیشہ معاہدے کے  مقصد کو مضبوطی سے برقرار رکھا ہے ، اپنی ذمہ داریوں کو وفاداری سے پورا کیا ہے ، اور معاہدے کے تین ستونوں: جوہری تخفیف اسلحہ ، جوہری عدم پھیلاؤ اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی جامع اور متوازن پیش رفت کی وکالت کی ہے۔