مقامی وقت کے مطابق22 جولائی کی شام کو اسرائیلی دفاعی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عسکریت پسند جنوبی غزہ کی پٹی کے مشرقی خان یونس علاقے میں حماس کی فوجی موجودگی کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 22 تاریخ کی صبح سے اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے کے یونٹوں نے مشترکہ طور پر خان یونس میں مسلح اہلکاروں کے زیر استعمال 30 سے زائد بنیادی تنصیبات پر حملہ کیا، جن میں راکٹ لانچنگ پوزیشنز، ہتھیاروں کے ڈپو، مشاہداتی چوکیاں اور سرنگوں کی شافٹس شامل ہیں جہاں سے جنوبی اسرائیل کو نشانہ بنایا جاتا رہا تھا۔
غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کی جانب سے 22 تاریخ کو جاری کردہ معلومات کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 70 سے زائد فلسطینی شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔