سال کی پہلی ششماہی میں چین کے شہری علاقوں میں 6.98 ملین نئی ملازمتیں

2024/07/23 11:48:57
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

چین کی وزارت  انسانی وسائل اور سماجی تحفظ  کے مطابق، 2024 کی پہلی ششماہی میں چین کے شہری علاقوں میں 6.98 ملین نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، اور جون میں رجسٹرڈ شہری بے روزگاری کی شرح 5.0 فیصد رہی. ملک میں بے روزگاری انشورنس پریمیم کو مرحلہ وار کم کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور سال کی پہلی ششماہی میں کاروباری اداروں کے لئے اخراجات کو 85.9 بلین یوآن تک کم کردیا گیا ہے۔ جون کے آخر تک ملک بھر میں بڑھاپے، بے روزگاری اور کام سے متعلق انجری انشورنس کروانے والے افراد کی تعداد بالترتیب 1.071 ارب، 243 ملین اور 299 ملین رہی، جو  سال بہ سال بالترتیب 14.23 ملین، 3.88 ملین اور 4.78 ملین کا اضافہ ہے۔ جنوری سے جون تک مذکورہ تینوں سوشل انشورنس فنڈز کی کل آمدنی 4.1 ٹریلین یوآن اور  مجموعی اخراجات 3.6 ٹریلین یوآن رہے۔ جون کے اختتام پر مجموعی بیلنس 8.8 ٹریلین یوآن رہا۔