لی چھیانگ کی طرف سے ارسلا وون ڈیر لیئن کو یورپی کمیشن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام

2024/07/23 19:02:57
شیئر:

23 جولائی کو ، وزیر اعظم لی چھیانگ نے ارسلا  وون ڈیر لیئن  کو یورپی کمیشن کے دوبارہ صدر  منتخب ہونے پر  تہنیتی پیغام بھیجا۔

 لی چھیانگ نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی ترقی اور یورپی کمیشن کے اہم کردار اور اثر و رسوخ کو بہت اہمیت دی ہے۔ اس وقت چین اور یورپی یونین کے تعلقات میں ترقی کی مسلسل رفتار  دیکھی  گئی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات کے لئے ایک ٹھوس سیاسی بنیاد قائم کی جا سکے، تزویراتی باہمی اعتماد میں اضافہ جاری رہے، باہمی فائدہ مند تعاون کو جامع طور پر مضبوط بنایا جا سکے، مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹا جا سکے، اور دونوں جانب  عوام کی فلاح و بہبود کو بڑھانے اور عالمی استحکام اور خوشحالی کے تحفظ میں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جا سکے۔