اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر اردن کی مذمت

2024/07/23 09:38:13
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق بائیس جولائی کو اردن کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی پالیمنٹ کی جانب سےمشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(یو این آر ڈبلیو اے) کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دینے کی مذمت کی ہے۔ اردن کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے خلاف اسرائیل کے مسلسل الزامات اور اقدامات، جن کا مقصد فلسطینی عوام کو اقوام متحدہ کے تقاضوں کے مطابق انسانی امداد فراہم کرنے میں اس کے کلیدی کردار کو ختم کرنا ہے، بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 

22 تاریخ کو اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو ایک "دہشت گرد تنظیم" کے طور پر نامزد کرنے اور ایجنسی کی متعلقہ سرگرمیوں کو نمایاں طور پر محدود کرنےکی  تین تجاویز کو منظور کرنے کے لیے پہلی ریڈنگ پر ووٹ دیا۔پہلے ریڈنگ ووٹ کے بعد پارلیمنٹ دوسرے اور تیسرے ریڈنگ ووٹ بھی منعقد کرے گی۔