موجودہ علاقائی کشیدگی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزارت خارجہ

2024/07/23 10:02:14
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق 22 جولائی کو ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی  نے ایک پریس کانفرنس  میں اس بات پر زور دیا کہ چونکہ امریکہ نے فلسطین اسرائیل کے مسئلے پر اسرائیل کی مکمل حمایت کی ہے،  اس لئے فلسطین اسرائیل تنازع کو کم کرنا مشکل ہے اور خطے میں موجودہ کشیدگی کی ذمہ داری امریکہ کی ہے۔ یمن کے علاقے الحدیدہ پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے کنعانی  نے کہا کہ اسرائیل علاقائی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا ذریعہ ہے اور کشیدگی پیدا کرنے والا اور پھیلانے والا ملک ہے۔عالمی برادری نے اسرائیل کی جانب سے  بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے خلاف  فوجی کارروائیوں کا سلسلہ دیکھا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے خلاف یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں کا مقصد فلسطینی عوام کی حمایت کرنا ہے لیکن امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مکمل حمایت کی وجہ سے خطے میں کشیدگی جاری ہے اور اس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے ۔