سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی روح کو مکمل طور پر نافذ اور تائیوان کے لئے کام کرنے کے میکانزم کو بہتر بنایا جائےگا،ریاستی کونسل کا تائیوان امور کا دفتر

2024/07/24 15:36:29
شیئر:

اسٹیٹ کونسل کے تائیوان ماور کے دفتر  کی ترجمان ژو فینگ لین نے 24 جون کو  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سی پی سی  کی  بیسویں  سینٹرل کمیٹی کا تیسرا کل رکنی  اجلاس ایک انتہائی اہم اجلاس ہے جو ایک ایسے نازک وقت میں منعقد ہوا ہے جب ہم ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت  کے ساتھ قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دے رہے ہیں۔چائنیز  مین لینڈ  ،اجلاس  کی روح پر مکمل طور پر عمل درآمد کرے گا، تائیوان سے متعلق  امور  کو فروغ دینے، تائیوان کے لئے ورکنگ میکانزم کو بہتر بنانے، آبنائے پار اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے نظام اور پالیسی کو بہتر بنانے اور آبنائے پار  مربوط  ترقی کو گہرا کرنے کے لئے  پوری کوشش کرے  گی۔