ابوظہبی میں " نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے عالمی مواقع" کے موضوع پر گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد

2024/07/24 15:38:08
شیئر:

23 جولائی کو  ، چائنا میڈیا گروپ  کی میزبانی میں "چین کی نئے دور میں گہری اصلاحات سے  عالمی مواقع" کے موضوع پر یو اے ای گلوبل ڈائیلاگ ابوظہبی میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ  تشہیر  کے نائب سربراہ  اور چائنا  میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے  تقریر کی۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی پی سی  کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی  کے  تیسرے  کل رکنی اجلاس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے  اور یہ  نئے دور میں چین کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نئے دور میں چین کی جانب سے  جامع گہر ی  اصلاحات  کا نفاذ   عظیم چینی قو م کے احیا ء  کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے اور چینی طرز کی جدیدیت  کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر  میں اہم کردار ادا کرےگا، اور یقینی طور پر   دنیا بھر کے ممالک کی ترقی میں نئے مواقع فراہم کر تے ہوئے  نئی رفتار پیدا کرے گا۔