چین قیامِ امن کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرتا ہے، اقوام متحدہ کے اہلکار

2024/07/25 11:31:53
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 23 تاریخ کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔جس کے دوران  مہمانوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن اور عالمی امن کے لیے چین کی فوج کی بھرپور حمایت اور مثبت شراکت کی تعریف کی۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے پیس کیپنگ آپریشنز  لیکروکس نے کہا کہ چینی فوج  ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے بھرپور مدد فراہم کرتی ہے۔ خاص طور پر اس وقت امن کی کارروائیوں کو درپیش چیلنجز بڑھ رہے ہیں، چینی امن فوج کے افسران اور سپاہی بدستور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور لگن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ امید ہے کہ چین اور اقوام متحدہ مستقبل میں بھی قریبی تعاون جاری رکھیں گے اور علاقائی اور عالمی  قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مشترکہ طور پر امن مشن کو فروغ دیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قائم مقام فوجی مشیر   پیئرس نے کہا کہ چینی فوج نے 1990 سے بڑی تعداد میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لیا ہے اور اس نے امن مشن کے چھ علاقوں میں تقریباً 2000 امن فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔امید ہے کہ  مستقبل میں قیام امن کے شعبے میں چین کے ساتھ دیرپا اور ٹھوس تعاون جاری رہے گا۔