چین میں کاؤنٹی سطح پر سیاحت کا لامحدود مستقبل

2024/07/25 15:30:52
شیئر:

اگر آپ انٹرنیٹ پر جا کر یہ الفاظ سرچ کرتے ہیں "کاؤنٹی میں سفر کرنے کے لئے اچھے مقامات" ،تو  آپ کو بڑی تعداد میں انٹرنیٹ صارفین کے ٹریول نوٹ ملیں گے ، جو چین کی کاؤنٹیز  میں اپنے سفر کے تجربات کو آن لائن شیئر کرتے ہیں ، اور مقامی لوک ثقافت اور قدرتی مناظر کی بھی کافی معلومات آپ کو اس سرچ سے مل جاتی ہے۔  کاؤنٹی سیاحت کو اس کے بہترین مقامات اور اچھے اور قدرتی ماحول کی وجہ سے چینی نوجوانوں میں کافی  پسند کیا جاتا ہے، اور لوگوں نے منزل  کے بجائے سفر کے مقصد کے بارے میں زیادہ توجہ دیناشروع کر دی ہے۔ سوچ کی تبدیلی نے "کاؤنٹی سیاحت" کو ثقافتی سیاحت کی کھپت کا ایک نیا پسندیدہ منظرنامہ بنا دیا ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی سیاحت کی طرف سے جاری کردہ کھپت کی صلاحیت مقامی معیشت کی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔

ای وو، زی جیانگ کی بات کریں تو بہت سے غیر ملکی دوست اس سے اجنبی نہیں ہیں، یہاں 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے لئے ان گنت قسم کی "غیر ملکی خصوصیات کی حامل اشیاء" جمع ہوتی ہیں۔ یہ  ایک ایسی جگہ ہے جہاں چینی اور غیر ملکی تاجر آ تے رہتے ہیں. لیکن گزشتہ سال سے خاص طور پر تعطیلات کے دوران  ای وو نے بہت سے سیاحوں کو راغب کیا ہے جو  سیاحت کا تجربہ کرنے آتے ہیں ، اور یہاں وہ خریداری کی خوشی کا تجربہ کرتے ہیں اور بین الاقوامی کھانوں کے مختلف ذائقوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سیاح نے میڈیا کو بتایا کہ  "ایسا نہیں ہے کہ میں ترکیہ جانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، لیکن  ای وو زیادہ سستا  اور   بہتر ہے۔"

کاؤنٹی سیاحت کی دلکشی میں قدرتی مناظر اور ثقافتی خصوصیات شامل ہیں ،مختلف اور رنگین مقامی خصوصیات کی حامل سرگرمیاں بھی سیاحوں کے لیے بہت پرکشش ہوتی ہیں۔ صوبہ گوئیچو کی  رونگ جیانگ کاؤنٹی سیاحت چین میں کافی مقبول ہوتی جا رہی ہے، جہاں سیاحت کے 20 سے زیادہ پہلو  موجود ہیں ، جیسے گاؤں کے باسکٹ  بال میچ، "  ویلج  اسپرنگ فیسٹول  گالا میں شرکت   "، میوزک  ،  اور  ہزاروں  افراد پر مشتمل "ولیج ڈانس "  نے ملک بھر سے سیاحوں کو شرکت کے لئے راغب کیا ہے۔ ایک اور مثال لیجئے ،  صوبہ گوئیچو کے چون ای  کاونٹی  میں زراعت اور سیاحت کا انضمام موجود ہے۔ سیاح چائے کے باغ میں  چائے کی پتیاں خود  چن کر   چائے  بناتے ہیں، اور آخر میں انہیں ڈبوں میں پیک کر کے  گھر لے جاتےہیں۔ اس طرح کی سیاحت سیاحوں کو ایک ہی وقت میں آرام کرنے، معلومات اور تفریح حاصل کرنے اور کامیابی کا مکمل احساس دیتی ہے. اس کے ساتھ ہی یہ مقامی چائے کی فروخت کے لئے ایک نیا طریقہ  کار ہے. لہذا جب سیاحت کو صحت کی دیکھ بھال، کھیلوں، ثقافت، ماحولیات اور دیگر  شعبوں کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے، تو ثقافتی سیاحت کی کھپت کی توانائی حیرت انگیز طور پر سامنے آتی ہے.

چین کی وسیع سرزمین میں 1،800 سے زیادہ کاؤنٹیز اور کاؤنٹی سطح کے شہر ہیں ، جن میں مقامی خصوصیات کے ساتھ سیاحت کے وافر  وسائل موجود ہیں اور ملک میں اے لیول سیاحتی مقامات کی کاؤنٹی کوریج کی شرح 2023 میں 93 فیصد  تک پہنچ  گئی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل وزارت ثقافت و  سیاحت نے 22 سیاحتی ریزورٹس کو قومی سیاحتی ریزورٹس کی ایک نئی کھیپ کے طور پر شناخت کیا تھا، جن میں سے 12 کاؤنٹی علاقوں میں واقع ہیں. کیا یہ ایک قیمتی  خزانہ نہیں ہے! اب اس خزانے کا دروازہ کھل گیا ہے۔ میٹوان کمپنی کے اعداد و شمار  کے مطابق  اس سال یکم  مئی کی تعطیلات کے دوران ، "کاؤنٹی سیاحت" سے متعلق انٹرنیٹ کی سرچ  کے حجم میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 605.2فیصد  اضافہ ہوا ، اور ڈیان پھنگ نامی ایپ میں   تبصروں اور نوٹس  کی تعداد میں سال بہ سال 100 فیصد  اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں کاؤنٹی کی سطح پر مقامی خدمات کی کھپت میں سال بہ سال 37 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔اب  سیاح بھی حیرت انگیز  طور پر کام کرتے ہیں، وہ نہ صرف صارفین ہیں بلکہ سیاحتی تشہیر  میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  ایک ترقی یافتہ نیٹ ورک، آسان نقل و حمل، معلومات کی تیز رفتار  ٹرانسمیشن ، یہ سب کاؤنٹی سیاحت کے عروج کے لامحدود امکانات سامنے لاتے ہیں، جو بلاشبہ مقامی معیشت کی ترقی کو فروغ دے گا،  اور مقامی لوگوں کی خوشحالی اور فوائد کے احساس میں اضافہ کرے گا.

 دسمبر 2023 میں منعقد ہونے والی چین کی سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس نے کاؤنٹی ٹاؤنز کو ایک اہم کیریئر کے طور پر شامل کرتے ہوئے ایک نئی قسم کے شہرکاری کی تعمیر کو فروغ دینے اور شہری-دیہی مربوط ترقی کا ایک نیا نمونہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔کاؤنٹی سیاحت کی مقبولیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ صارفین کا سیاحت کا تصور تبدیل ہو رہا ہے۔ اگر کاؤنٹی  سیاحت اسے مضبوطی سے سمجھ سکے،  دل کش مناظر ، تفریح اور دیگر اعلی معیار  کی حامل متنوع سیاحتی پراڈکٹس  پیش کرے ، تو  جیسا کہ اچھا کھانا چاہے کتنی ہی دور کیوں نہ ہو، ہر کوئی اس کی خوشبو کو سونگھ کر یہاں تک پہنچ ہی جا ئے گا اور اس علاقے کی سیاحت میں ترقی پیدا کرے گا۔

 آج کا کاؤنٹی ٹاؤن غربت اور پسماندگی کا مترادف نہیں رہا۔ یہاں بہت سے تجارتی کمپلیکس ہیں، " ہر جگہ کافی بار " کھل رہی ہے اور چائے کی دکانیں  دیکھی جا سکتی ہیں۔ کاؤنٹی کھپت اور شہری زندگی کے درمیان فرق کم سے کم ہوتا جارہا ہے اور زیادہ سے زیادہ کاؤنٹیوں کی  جی ڈی پی 100 بلین  سے تجاوز کر گئی  ہےاور 2023 میں ، 100 بلین یوآن کی جی ڈی پی والی کاؤنٹیوں کی تعداد 57 تک پہنچ گئی ہے ۔ سیاحت،کھپت اور معیشت ایک دوسرے کے ساتھ  تعاون کرتے  ہوئے  اپنی اپنی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ کاؤنٹی میں سیاحت کا عروج یقینی طور پر کاؤنٹی کی معاشی ترقی کے لئے ایک نیا نمونہ لائے گا، اور کاؤنٹی کی جامع ترقی کے لئے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا.