شی جن پھنگ کی جانب سے چھٹے چین روس انرجی بزنس فورم کے نام تہنیتی خط

2024/07/25 09:45:24
شیئر:

23 جولائی کو  چینی صدر شی جن پھنگ نے چھٹے چین روس انرجی بزنس فورم کو ایک تہنیتی خط بھیجا ہے۔

شی جن پھنگ نے اپنے خط  میں نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ فریقین کی مشترکہ کوششوں سے، چین اور روس کے درمیان نئے عہد میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی کا تعاون تیزی سے پختہ، مستحکم اور لچکدار ہوتا جا رہا ہے، جس سے دونوں عوام کے لیے حقیقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر، چین روس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے تاکہ  توانائی کے شعبے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جائے، توانائی کی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور لچک کو برقرار رکھا جائے اور عالمی توانائی کی صنعت کی مضبوط، سبز اور صحت مند ترقی کے فروغ میں خدمات سرانجام دی جائیں۔

اسی دن روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی چھٹے چین روس انرجی بزنس فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا۔