شی جن پھنگ کی جانب سے شیا مین ایئر لائنز کے تمام ملازمین کو جوابی خط

2024/07/25 10:06:02
شیئر:

شیامین ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں شیامین ایئر لائنز کے تمام ملازمین کو جوابی خط لکھا جس میں انھوں نے مبارکباد  اور اپنی پرجوش امیدوں کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے اپنے جوابی خط میں کہا کہ جب میں شیا مین شہر میں کام کر رہا تھا تو میں نے شیا مین ایئر لائنز  کے  ابتدائی کاروباری مرحلے میں حصہ لیا تھا اور 40 سالوں سے کمپنی کی ترقی کو فالو کر رہا ہوں۔ اب میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ شیا مین ایئر لائنز   نے قابل ستائش ترقی حاصل کی ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے عہد اور نئے سفر میں، میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی عمدہ روایات کو آگے بڑھائیں گے، اصلاحات اور اختراعات پر قائم رہیں گے، اپنی بنیادی مسابقت کو بہتر بنائیں گے، حفاظت کی نچلی لائن کو مضبوط بنائیں گے، اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے خدمت اور آبنائے تائیوان کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے، شہری ہوا بازی کی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور نقل و حمل کے لحاظ سے  ایک طاقتور ملک کی تعمیر میں مزید خدمات سرانجام دیں گے۔