چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ پرعزم رہا ہے: وزارت خارجہ

2024/07/25 15:59:56
شیئر:

25 جولائی کو وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  یومیہ  پریس کانفرنس میں    مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کی روح کو برقرار رکھیں گے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی تزویراتی خودمختاری، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی کے مسائل کو حل کرنے، ایک نئے مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار مشرق وسطیٰ کے سیکیورٹی ڈھانچے کی تعمیر اور خطے میں طویل مدتی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مزید تعاون جاری رکھیں گے۔