پیرس 2024 اولمپک گیمز کا آغاز ہونے والا ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق 24 جولائی کی شام، چائنا میڈیا گروپ کے ایفل ٹاور اسٹوڈیو کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا.سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر اسٹوڈیو اور نشریات کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔
پیرس اولمپکس کے لیے چائنا میڈیا گروپ کا ایفل ٹاور اسٹوڈیو معروف تاریخی ایفل ٹاور کے پس منظر پر مبنی ہے، جو حقیقی وقت میں اولمپک گیمز کے ایونٹس کی معلومات کھیلوں کے مداحوں تک پہنچائے گا ۔ یہ اسٹوڈیو حقیقی مقامات اور ورچوئل ٹیکنالوجی کے امتزاج سے ، سی ایم جی سامعین کو معیاری اور ، اعلی سطحی اولمپک کوریج اور آڈیو ویژول مواد فراہم کرے گا .