چین اور جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے درمیان سیئول میں دسواں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ

2024/07/25 19:04:13
شیئر:

  چین  اور جنوبی کوریا کی وزارت  خارجہ  کے  درمیان  دسویں  اعلی سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤسو   اور   جنوبی  کوریا کے وزیر خارجہ  زاؤ چنگ ہی  کی قیادت میں 24 جولائی جنوبی کوریا کے شہر  سیئول میں  ہوا ۔

 چینی وفد نے  امور تائیوان، جنوبی بحیرہ چین اور چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق دیگر امور پر اپنے سنجیدہ موقف کا اظہار کیا اور جنوبی کوریا پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے، چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کا تحفظ کرے اور  جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر معروضی اور منصفانہ موقف برقرار رکھے۔

 جنوبی کوریا نے ایک چین کے اصول پر اپنے عزم کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام برقرار رہے گا۔ فریقین نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور مشترکہ تشویش کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر اپنے اپنے موقف اور خیالات کی وضاحت کی۔