مقامی وقت کے مطابق 25 جولائی کو لاؤ پیپلز ریوولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے وینٹیان میں ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اس بات کو سراہتا ہے کہ لاؤس ہمیشہ چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر چین کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین لاؤس کا سب سے قابل اعتماد دوست اور قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔ چین اپنے حقائق کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں لاؤس کی بھرپور حمایت کرتا ہے، قومی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع میں لاؤس کی حمایت کرتا ہے، اور لاؤس کے ساتھ ہمہ جہت تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔
اسی دن وانگ ای نے لاؤ س کے وزیر اعظم سونگ سائی اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سلونسے سے بھی ملاقات کی۔