وانگ ای اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ملاقات

2024/07/26 10:14:34
شیئر:

25 جولائی کو چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال اور شدید عالمی چیلنجوں کے پیش نظر چین اور بھارت کو بات چیت اور رابطے کو مضبوط بنانا چاہئے، افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہئے، تنازعات اور اختلافات کو صحیح طریقے سے نمٹانا چاہئے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین بھارت تعلقات کے اہم اثرات ہیں جو دو طرفہ دائرہ کار سے وسیع تر ہیں۔ امید ہے کہ فریقین ایک ہی مقصد کے لیے مل کر کام کریں گے اور دو ہمسایہ بڑے ممالک کے طور پر  ایک دوسرے کے ساتھ  میل جول کے لیے فعال طریقے سے صحیح راستہ تلاش کریں گے۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین بھارت تعلقات کو صحیح راستے پر واپس لانا فریقین کے مفاد میں ہے اور "گلوبل ساوتھ" کے ممالک کی مشترکہ توقع بھی ہے۔

 سبرامنیم جے شنکر  نے کہا کہ بھارت اور چین کے مابین وسیع تر مفادات ہیں اور وہ سرحدی معاملات کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ تاہم بھارت اختلافات کا حل تلاش کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو ایک مثبت اور تعمیری رخ پر واپس لانے کے لیے تاریخی تناظر، اسٹریٹجک سوچ اور کھلے رویے کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

فریقین نے سرحدی علاقوں میں امن و سکون کو برقرار رکھنے اور سرحدی امور کی مشاورت میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔