آئی او سی کے صدر تھامس باخ کی جانب سے اولمپک براڈکاسٹ کی محتاط تیاری پر سی ایم جی کا شکریہ

2024/07/26 18:45:36
شیئر:

 آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے حال ہی میں  پیریس میں چائنا میڈیا گروپ  کے اہلکاروں سے ملاقات کے موقع پر کھیلوں کی نشریات کے لئے بھرپور تیاریوں پر چائنا میڈیا گروپ  کا شکریہ ادا کیا۔

 صدر باخ نے کہا کہ چینی عوام نے ہمیشہ آئی او سی اور اس موقع پر  پیرس اولمپک گیمز کی بھرپور حمایت کی ہے اور  سی ایم جی  نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔صدر باخ نے پیرس اولمپک کھیلوں کی نشریات کی مکمل کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اور کہا کہ آئی او سی، سی ایم جی  کے ساتھ جامع تعاون کو  مزید گہرا کرے گی ۔