چینی و روسی وزرائے خارجہ کی ونٹیانے میں ملاقات

2024/07/26 10:18:09
شیئر:

پچیس جولائی کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے لاوس کے دارلحکومت  ونٹیانے میں ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ کشیدہ بین الاقوامی صورتحال اور بیرونی مداخلت کا سامنا کرتے ہوئے چین اور روس ایک دوسرے کی مضبوط  حمایت ، بنیادی مفادات کے تحفظ اور ترقی و بحالی کے لئے اہم شراکت دار رہیں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان پر مرکوز کھلے اور جامع علاقائی تعاون کے ڈھانچے کو برقرار رکھنے، موجودہ مشرقی ایشیائی میکانزم میں تعاون کو گہرا کرنے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے روس کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

لاوروف نے کہا کہ روس  مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ روس آسیان کی مرکزیت کی حمایت کرنے اور اس خطے میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

دونوں فریق شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیر الجہتی میکانزم کے اندر تعاون کو مضبوط کریں گے۔ فریقین نے امن و سلامتی سے متعلق اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔