چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا سے ملاقات

2024/07/26 16:34:21
شیئر:

چھبیس جولائی کو  سی پی سی  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا سے ملاقات کی۔

 وانگ ای  نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو میں چاپانی  وزیر اعظم فومیو کشیدا سے ملاقات کی  تھی اور تزویراتی اور باہمی فائدہ مند تعلقات کی جامع پیش رفت کا اعادہ  کرتے ہوئے  دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے کوششوں کی سمت کو واضح کیا تھا۔

 یوکو کامیکاوا نے کہا کہ جاپان دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور مستحکم  چین جاپان  تعلقات کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایک چین کے اصول پر جاپانی  موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 وانگ ای نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی  کے سمندر میں اخراج کے معاملے پر چین کے موقف کا بھی اعادہ کیا اور  اس حوالے سے  اسٹیک ہولڈرز کی موثر شرکت، آزادانہ نمونے لینے اور طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کے طریقہ کار کے قیام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔