بحیرہ زرد اور بحیرہ بوہائی کے علاقوں میں مہاجر پرندوں کی رہائش گاہ (مرحلہ دوم) عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

2024/07/26 15:40:29
شیئر:

26 جولائی کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کانفرنس کے چھیالیسویں اجلاس میں چین کے  بحیرہ  زرد اور  بحیرہ بوہائی کے علاقوں  میں مہاجر پرندوں کی رہائش گاہ (مرحلہ دوم)  کو  عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ 

بحیرہ زرد اور  بحیرہ بوہائی کا ساحل دنیا کے سب سے گنجان آباد اور تیزی سے ترقی  کرنے  والےعلاقوں میں سے ایک ہے، اور یہ مشرقی ایشیائی-آسٹریلوی مہاجر پرندوں کی نقل مکانی کے راستے   پر بھی ایک اہم علاقہ ہے. جولائی 2019 میں جیانگ سو صوبے کے علاقے  یان چھنگ میں مہاجر پرندوں کی جنوبی  رہائش گاہ (وائی ایس-1) اور ناردرن مائیگرنٹ برڈ ہیبی ٹیٹ (وائی ایس-2) کو  عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔