چین، روس اور لاؤس کے وزرائے خارجہ کا پہلا سہ فریقی اجلاس

2024/07/26 15:41:25
شیئر:

25 جولائی کو ، چین ، روس اور لاؤس  کے  وزرائے خارجہ کا   پہلا  سہ فریقی اجلاس  وینٹیانے میں  منعقد  ہوا ۔ لاؤ س کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شلونکسے نے اجلاس کی صدارت کی ، اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن  اور وزیر خارجہ وانگ ای ، اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اجلاس میں شرکت کی۔

 تینوں فریقوں  نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے نتائج کی تعریف کی، جس سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین اور آسیان خطے کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور علاقائی انضمام کے عمل میں نئی جان آئے  گی۔ تینوں فریقوں  نے ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں غیر ملکی افواج کے تنازعات  کو ہوا دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے، ہاٹ اسپاٹ مسائل کو  حل  کرنےاور علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مضبوط عزم کا اظہار کیا ۔ وزرائے خارجہ نے  طاقت کی سیاست کی مخالفت کرنے،گروہی  تصادم کی مزاحمت کرنے، کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور  انصاف کا دفاع کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی  امیدبھی  ظاہر کی ۔