نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع کے موضوع پر گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد

2024/07/27 16:45:53
شیئر:

حال ہی میں لاؤس، سری لنکا اور انڈونیشیا میں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام " نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع" گلوبل ڈائیلاگ کامیابی سے منعقد ہوا۔ سری لنکا کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری ویرا سنگھے، لاؤس کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری تھونگ چن  فومیپن اور دیگر معززین، تعلیمی ماہرین اور نوجوان  نمائندوں نے ایشیائی ممالک میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی  اجلاس کی دور رس اہمیت اور چین کی جانب سے حامع گہری اصلاحات سے دنیا کے لیے پیدا ہونے والے نئے مواقع جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سری لنکا کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری ویرا سنگھے نے کہا کہ چین کی کامیابی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت سے لازم و ملزوم ہے۔ جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی عوام کی قیادت کرتے ہوئے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ایک کے بعد ایک ترقیاتی اہداف حاصل کیے ہیں۔ آج کا ایشیا ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑا ہے اور اسے بے مثال ترقی کے مواقع کا سامنا ہے، اور سری لنکا کو زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کرنے کے لئے چین کی جامع گہری اصلاحات کے ذریعے دنیا میں لائے گئے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

لاؤ کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری تھونگ چن  فومیپن نے 20 ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی مکمل کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ لاؤس کے نوجوان نئے دور میں چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی عظیم کامیابیوں اور قیمتی تجربے کو گہرائی سے سمجھیں گے اور انہیں لاؤس میں سماجی ترقی اور اختراعی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک طاقتور محرک قوت میں تبدیل کریں گے اور لاؤ قوم کی تعمیر میں اپنی دانش مندی اور صلاحیتوں کا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انڈونیشیا میں جین تارا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اسٹریٹجک ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چن شولنگ نے کہا کہ چین کی ڈیجیٹل معیشت نے زبردست ترقی حاصل کی ہے ، جو انڈونیشیا کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے ایک بہت اچھا ماڈل فراہم کرتا ہے۔ انڈونیشیا کو ڈیجیٹل صنعت اور ہائی ٹیک شعبوں میں چین کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنا چاہئے ، جس کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ یہ دنیا میں ترقی کے نئے نمونے لائے گا۔