برکس اقتصادی اور تجارتی وزراء کے اجلاس میں تین پہلوؤں پر اتفاق رائے

2024/07/30 17:05:01
شیئر:

26 جولائی کو ماسکو میں برکس ممالک کے اقتصادی اور تجارتی وزراء کے 14 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں فریقین نے مشترکہ اعلامیے پر اتفاق کیا اور برکس ویلیو چین ، کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت ، زرعی تجارت کی سہولت ، ماحولیاتی اور آب و ہوا سے متعلق تجارتی اقدامات ، خصوصی اقتصادی زونز  میں تعاون اور ای کامرس جیسے موضوعات پر چھ نتائج کی دستاویز پر اتفاق کیا۔

 اجلاس میں  تین پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔ اول ، ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے "برکس راستہ" فراہم کیا جائے۔ دوسرا ، ویلیو چینز، خصوصی اقتصادی زونز، زرعی تجارت ،   درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں  سمیت دیگر شعبوں میں عملی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے برکس منصوبے میں حصہ ڈالا جائے۔ تیسرا ،  کثیر الجہتی تجارتی نظام اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات کی حمایت پر "برکس وائس" جاری کی جائے۔

 اگلے مرحلے میں چین برکس ممالک کے ساتھ مل کر اقتصادی اور تجارتی نتائج پر اتفاق رائے کو سنجیدگی سے نافذ کرے گا اور برکس اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ  ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ  کیا جائے اور معاشی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کیا جائے گا  جس سے سب کو فائدہ ہو۔