شی جن پھنگ کی نکولس مادورو کو وینزویلا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

2024/07/30 19:14:40
شیئر:

30 جولائی کو ، صدر شی جن پھنگ نے نکولس مادورو  موروس کو  وینزویلا کا دوبارہ  صدر  منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور وینزویلا اچھے دوست ہیں جو ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور مشترکہ ترقی کے اچھے شراکت دار ہیں۔ چین ہمیشہ کی طرح وینزویلا کی قومی خودمختاری، قومی وقار اور سماجی استحکام کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت  کرتا ہے اور وینیزویلا کی بیرونی مداخلت کے خلاف جائز جدوجہد  کی  بھرپور حمایت کرتا ہے ۔صدر شی نے کہا کہ وہ  چین اور وینزویلا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت  دیتے ہیں  اور صدر نکولس  مادورو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار  ہیں تاکہ چین اور وینزویلا کے درمیان ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح تک لے جایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے۔