چین-افریقہ تعاون فورم 2024 کا سربراہی اجلاس 4 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں ہو گا۔

2024/07/30 10:22:03
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے اعلان کیا ہے  کہ  چین-افریقہ تعاون فورم  2024 کا سربراہی اجلاس 4 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔

اس سربراہی اجلاس کا موضوع "جدیدیت کو آگے بڑھانے اور اعلیٰ معیار کے چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا" ہے۔ چین-افریقہ تعاون فورم کے افریقی اراکین کے رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا اور متعلقہ افریقی علاقائی تنظیموں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے سربراہی اجلاس کی متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔