چین کی نئی توانائی کی مصنوعات کا عالمی سبز مصنوعات کی فراہمی میں نمایاں کردار

2024/07/30 16:20:57
شیئر:

تیس تاریخ کو اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس نے "اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ" کے موضوع پر پریس کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا، جس میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے متعلقہ حکام  نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

حکام کے مطابق حالیہ عرصے میں کچھ حلقوں نے چین کی نئی توانائی کی صنعت کی نام نہاد حد سے زیادہ صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جو دراصل ایک غلط سوچ  ہے ۔ یہ سوچ حقیقت پسندانہ نہیں بلکہ مارکیٹ کی معاشی ترقی کے قانون سے بھی متصادم ہے۔ چین کی نئی توانائی کی مصنوعات حد سے زیادہ نہیں ہیں ، بلکہ عالمی سبز  مصنوعات کی فراہمی میں پیش پیش ہیں اور  موسمیاتی تبدیلی کے عالمی ردعمل میں چین کی طاقت میں حصہ ڈالتی ہیں۔