دوسرے "نیا دور۔ نئی تصویر" چینی۔ غیر ملکی مشترکہ تخلیقی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

2024/07/30 16:31:36
شیئر:

30جولائی کو دوسرے "نیا دور۔ نئی تصویر" چینی۔ غیر ملکی مشترکہ تخلیقی پروگرام کی افتتاحی تقریب صوبہ حونان کے شہر چھانگشا میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اندرون و بیرون ملک کے ماہرین، اسکالرز اور فلم ڈائریکٹر  ز نے شرکت کی۔

دوسرا "نیا دور۔ نئی تصویر" چینی ۔ غیر ملکی مشترکہ تخلیقی پروگرام مشترکہ طور پر سی آئی پی جی، سی ایم جی کے تحت سی سی ٹی وی-9 اور دیگر اداروں کی جانب سے اسپانسر کیا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے دستاویزی، مختصر ویڈیوز اور دیگر تصویری موضوعات کو وسیع پیمانے پر جمع کرنا  اور منتخب منصوبوں کے لئے تخلیقی رہنمائی، پروڈکشن سپورٹ، پیشہ ورانہ تربیت، مواصلات اور فروغ اور دیگر قسم کی مدد فراہم کرنا ہے، اور منتخب کاوشوں کو اندرون و بیرون ملک مین اسٹریم میڈیا اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کرنے کا موقع ملے گا۔