مقامی وقت کے مطابق 31 جولائی کو ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اپنے ایک محافظ کے ساتھ ایران کے دارالحکومت تہران میں حملے میں جان بحق ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور تحقیقات کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔