چین کی اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے رہنما کی ہلاکت پر شدید تشویش اور اس واقعے کی مخالفت

2024/07/31 17:04:07
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ  کے ایران کے دارالحکومت تہران   کی اپنی رہائش گاہ  میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  چین متعلقہ واقعات پر بھرپور توجہ دے رہا ہے  اور اس قتل کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتا ہے ۔ چین کو شدید تشویش ہے کہ یہ واقعہ علاقائی صورت حال میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔ چین نے ہمیشہ علاقائی تنازعات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی وکالت کی ہے کہ غزہ کو جلد از جلد ایک جامع اور مستقل جنگ بندی حاصل کرنی چاہیے تاکہ تنازعات اور تصادم میں مزید اضافہ نہ ہو۔