شین ہائی شیونگ کی قاہرہ میں منعقدہ ثقافتی تقریب میں شرکت

2024/08/01 19:27:11
شیئر:

یکم اگست کو عالمی ٹور نمائش 2024 "   کیوں ،   تہذیب کی لیانگ چو سے ملاقات " چائنا میڈیا گروپ ، مصر لکسر میوزیم اور قاہرہ میں چائنا کلچرل سینٹر کے اشتراک سے منعقد کی گئی ۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور مصر کے صوبہ لکسر کے گورنر نے خصوصی نمائش کے آغاز کا مشاہدہ کیا اور ثقافت، سیاحت، میڈیا اور دیگر شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گورنر کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران شین ہائی شیونگ نے کہا کہ رواں سال چین اور مصر کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ "چین-مصر شراکت داری کا سال" بھی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ پروگراموں کی مشترکہ پروڈکشن، سیاحتی وسائل کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ، نمائشوں اور نشریات اور اہلکاروں کے تبادلوں میں لکسر کی صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ قدیم تہذیبوں کو تبادلوں، باہمی سیکھنے اور انضمام میں نئی روح پھونکنے اور دونوں لوگوں کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لئے فروغ دیا جا سکے۔

گورنر نے شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد کے دورے کا خیر مقدم کیا اور مصر اور چین کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں چائنا میڈیا گروپ کی کوششوں کی تعریف کی۔