نئی دہلی میں چین بھارت مشاورت اور رابطہ کاری کے میکانزم کی تیسویں میٹنگ

2024/08/01 10:31:23
شیئر:

31 جولائی 2024 کو  چین کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اور بھارت کی وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیا کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری  شری گورنگ لال داس نے نئی دہلی میں سرحدی امور پر چین بھارت مشاورت اور رابطہ کاری کے میکانزم کی تیسویں میٹنگ کی صدارت کی جس میں دونوں ممالک کے خارجہ،قومی دفاع اور امیگریشن امور سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

دونوں فریقوں نے دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ دوطرفہ میٹنگ میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کرنے، چین بھارت سرحد سے متعلق مخصوص مسائل پر توجہ مرکوز کرنے، ایک دوسرے کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھنے اور ایک ایسے حل تک پہنچنے کی کوشش پر اتفاق کیا جو دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول ہو. فریقین نے سفارتی اور عسکری  ذرائع سے روابط کو برقرار رکھنے، مذاکراتی طریقہ کار کی تعمیر کو مضبوط بنانے، مذاکراتی عمل کو تیز کرنے، جلد از جلد سرحدی صورتحال میں تبدیلی حاصل کرنے اور چین بھارت تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔  دونوں فریقوں نے طے پانے والے معاہدوں کی سختی سے پابندی کرنے اور سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے پر  بھی اتفاق کیا۔