چین-امریکہ انسداد منشیات تعاون کے ورکنگ گروپ کے پہلے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

2024/08/02 10:40:11
شیئر:

31 جولائی کو چین-امریکہ انسداد منشیات   تعاون کے ورکنگ گروپ کا پہلا اعلی سطحی اجلاس امریکہ میں منعقد ہوا جس میں  دونوں ممالک کے وفود نے  شرکت کی۔ اجلاس کے دوران  فریقین نے مواد  کے انتظام، کیس پر تعاون، ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال، کثیر طرفہ تعاون اور آن لائن اشتہارات   سمیت  دیگر شعبوں میں اپنی پیش رفت، تشویش اور تجاویز پیش کیں اور مستقبل میں تعاون کی سمت کو  واضح کیا ۔ دونوں فریقوں  نے اتفاق کیا کہ "باہمی احترام، اختلافات پر قابو پانے اور  باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی بنیاد پر انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون کو فروغ دیا جائے گا  اور مل کر  چین-امریکہ تعاون کو گہرا کرتے ہوئے دنیا میں انسداد  منشیات کے  مسئلے سے  نمٹا جائے گا ۔