امریکی صدر بائیڈن کا ایران کی دھمکی سے نمٹنے کے لیے اسرائیل کی مدد کرنے کا اعادہ

2024/08/02 10:41:44
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق یکم اگست کو  وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ امریکی صدر بائیڈن نے اس دن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ 

کال کے دوران، بائیڈن نے اسرائیل کے لیے  سلامتی کے وعدے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کو "ایران کی طرف سے آنے والی تمام دھمکیوں سے نمٹنے" میں مدد کریں گے تاکہ حماس کے رہنما اسماعیل  ہنیہ کی  ہلاکت  کے باعث  اسرائیل کو  علاقائی جنگ میں  جانے   سے روکا جا سکے۔ بائیڈن نے اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں کے لیے اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا،جن میں اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی فراہمی  اور دفاع کے لئے  امریکی فوج کی نئی  تعیناتی شامل ہیں۔