موجودہ اولمپک گیمز کے دوران امریکہ اور مغرب میں کچھ افراد نے عالمی ریکارڈ توڑنے والے چینی تیراکوں کی شاندار کارکردگی پر شک و شبہات کا اظہار کیا ۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان مارک ایڈمز نے 2 اگست کو ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چینی سوئمنگ ٹیم پیرس اولمپکس میں سب سے زیادہ ڈوپنگ ٹیسٹ سے گزری ہے۔ جنوری سے اب تک چینی ٹیم کے 600 سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ لہٰذا وہ مکمل طور پر میڈیکل جانچ پر پورے اترتے ہیں۔