مقامی وقت کے مطابق 2 اگست کو یو این ایچ سی آر کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ برائے مشرقی افریقہ اور ہارن آف افریقہ کے ڈائریکٹر مامادو ڈیان باردے نے متنبہ کیا کہ سوڈان میں مسلح تنازعے کی وجہ سے پیدا ہونے والی انسانی تباہی مسلسل بدتر ہو رہی ہے اور یہ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔ باردے نے کہا کہ سوڈان میں مسلح تنازع کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔سوڈان کے ہمسایہ ممالک میں ان لاکھوں پناہ گزینوں کی آمد نے میزبان برادریوں پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا ہے اور متعدد علاقوں میں بہت سے افراد بھوک، غذائی قلت یا دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سے بھی بدتر انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
یاد رہے کہ 15 اپریل 2023 کو ، سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مابین مسلح جھڑپیں دارالحکومت خرطوم میں شروع ہوئیں اور بعد میں دوسرے علاقوں میں پھیل گئیں اور آج تک جاری ہیں۔