اسرائیل اور امریکہ دونوں کو ہانیہ کی موت کی قیمت چکانا ہو گی ،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر

2024/08/05 09:42:07
شیئر:

اکتیس جولائی کو حماس کے پولٹ بیورو کے رہنما اسماعیل ہانیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد خطے میں جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے 4 تاریخ کو کہا کہ ایران اس واقعے کا بھرپور جواب دے گا اور اسرائیل اور امریکہ دونوں کو ہانیہ کی موت کی قیمت چکانا ہو گی۔ اسی دن اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا  کہ اسرائیل اس حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب نے 4 تاریخ کو کہا کہ ایران کی مضبوط فوجی طاقت اسرائیل اور اس کے حامی امریکہ کو "تاریخی سبق" سکھائے گی اور ایران کا سخت جواب اسرائیل اور امریکہ کو ہانیہ کے قتل پر پچھتانے کا باعث بنے گا۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران ایرانی حکام نے متعدد مواقع پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

4 تاریخ کو اسرائیل کے وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل نے زمین اور فضا میں بہت مناسب دفاعی تیاریاں کی ہیں اور اسرائیلی فوج ، حملہ کرنے یاجوابی حملے کے لئے فوری کارروائی کر سکتی ہے۔