مشرق وسطیٰ کے لیے چین اور سوئٹزرلینڈ کے خصوصی ایلچیوں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

2024/08/06 10:26:03
شیئر:

5 اگست کو مشرق وسطیٰ کے لیے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی زائی جون نے سوئٹزرلینڈ کےہم منصب  برول  ہارٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

 برول ہارٹ نے چین میں مصالحتی مذاکرات کے انعقاد میں 14 فلسطینی دھڑوں کی کامیاب ثالثی اور تقسیم کے خاتمے اور فلسطینی قومی اتحاد کو مضبوط بنانے سے متعلق بیجنگ اعلامیے پر دستخط پر مبارکباد دی اور سراہا۔ انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ سوئٹزرلینڈ  فلسطینی  مصالحت کے مسئلے پر چین کے ساتھ یکساں موقف رکھتا ہے، اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دو ریاستی حل اور فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے ایک یکساں موقف اور تمام فلسطینی دھڑوں کی ایک آواز کی تشکیل ایک شرط ہے، اور اس مسئلے پر چین کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

زائی جون نے مختلف فلسطینی دھڑوں کے درمیان بیجنگ مصالحتی مذاکرات کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کو پوری امید ہے کہ فلسطینی دھڑے داخلی مفاہمت کی بنیاد پر جلد از جلد قومی اتحاد اور  آزاد ریاست  حاصل کریں گے۔ چین دو ریاستی حل کے نفاذ کے لئےسوئٹزرلینڈ  کی فعال کوششوں کو سراہتا ہے اور علاقائی امن اور استحکام کے لئے مثبت کردار جاری رکھنے کے لئے سوئٹزرلینڈ  کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔