بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین چپو نے ملک کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم دے دیا

2024/08/06 10:05:31
شیئر:

پانچ اگست کو، بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین چپو نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم دے دیا۔

8 فروری  2018 کو بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کی نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء کو بدعنوانی کا قصوروار پایا اور انہیں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس کے علاوہ ،اسی روز صدر محمد شہاب الدین چپو نے  مسلح افواج کو لوگوں کی جانوں اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ مظاہروں کے سلسلے میں حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کیا جائے گا اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا۔صدر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ جلد ہی تحلیل ہوجائے گی اور ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔