سدرن تھیٹر کمانڈ کا بحیرہ جنوبی چین میں سمندری اور فضائی حدود میں مشترکہ جنگی گشت کا اہتمام

2024/08/07 15:14:17
شیئر:


7 اگست کو  چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین میں ہوانگ یئن جزیرے کے قریب سمندری اور فضائی حدود میں ایک مشترکہ جنگی گشت کا اہتمام کیا تاکہ چینی افواج  کی سرویلنس اور پیشگی انتباہ، تیز رفتار حکمت عملی اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو جانچا جا سکے. تمام ایسی  فوجی سرگرمیاں جو بحیرہ جنوبی چین اور  علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ، چینی فوج میں ان سے بخوبی نمٹنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔