نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثے میں چار چینی شہری ہلاک

2024/08/07 19:00:02
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق  7 اگست کو نیپال میں چینی سفارت خانے نے تصدیق کی کہ اس دن نیپال میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چار چینی شہری ہلاک ہو گئے۔ اسی دن سہ پہر کو نیپال کی ایئر ڈائنسٹی کمپنی کا ایک ہیلی کاپٹر   نواکوٹ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر  کھٹمنڈو سے جیسووا جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔