⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ جولائی میں شدید گرمی نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا، عالمی ادارہ موسمیات

2024/08/08 17:09:23
شیئر:

7 اگست کو عالمی ادارہ موسمیات نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں شدید گرمی نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا۔ جاپان میں جولائی کا اوسط درجہ حرارت 1898  کے بعد سے سب سے زیادہ تھا جبکہ یونان ، ہنگری ، سلووینیا ، کروشیا اور بلغاریہ جیسے ممالک  جولائی میں ریکارڈ  گرمی کے شکار  رہے ۔عالمی موسمیاتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل سیلسٹے سولو نے کہا کہ انسانیت کو اس مسئلے کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔