غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں کماز کم 40 افراد ہلاک

2024/08/09 10:29:08
شیئر:

8 اگست کو فلسطینی میڈیانے اطلاع دی کہ اسرائیلی افواج نے اس دن غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں حملے کیے جنمیں کم از کم 40 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ غزہ پٹی کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق،اسرائیلی افواج نے اسی دن غزہ شہر میں دو اسکولوں پر بمباری کی، جس میں کم از کم18 افراد ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے مذکورہ دو اسکولوں میں قائم  فلسطینیاسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے کمانڈ سینٹر پر کیے گئے۔

غزہ پٹی کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق مذکورہ اسکولوں میں بڑی تعداد میں بے گھر افراد رہائش پذیر تھے اور بہت سے لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کی 8 تاریخ کو شائع ہونےوالی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسی روز وسطی غزہ پٹی میں واقع بریج پناہگزین کیمپ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اسی دوران وسطی غزہ پٹی میں النصرت پناہ گزین کیمپ اور جنوب میں خان یونس کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا  جس کے نتیجے میں متعددہلاکتیں ہوئیں۔