مقامی وقت کےمطابق 8 اگست کی دو پہر کو جاپان کےمیازاکی پریفیکچر میں ہیوگا بیچ کے قریب پانیوں میں 7.1 شدت کا شدید زلزلہ آیا۔ جاپانی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 12افراد زحمی ہوئے اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق نو تاریخ علی الصبح تک ہیوگا بیچ میں ایک اور 3۔5 شدت کا زلزلہ اورکئی 4 شدت کے آفٹر شاکس آئے۔
شعبہ انسداد آفات کے مطابق زلزلے سے کاگوشیماپریفیکچر کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔
8 اگست کو جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایک پریس کانفرنس میں مقامی لوگوں کو خبردار کیا کہ آئندہ عرصےمیں وسیع پیمانے پر بڑی شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔