9 اگست کو چین کی وزارت تجارت کے معاون وزیر تھان ون ہونگ نے کہا کہ چین کی وزارت تجارت متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کھلے پن کو وسعت دینے اور صنعتوں کے فروغ سمیت دیگر پہلوؤں سے متعدد عملی اور موثر مخصوص پالیسیوں اور اقدامات متعارف کروائےگی تاکہ ہمہ جہت انداز سے چین میں خدمات کی کھپت کو فروغ دیا جا سکے۔
تھانگ ون ہونگ نے کہا کہ چین کھلے پن پر زور دیتے ہوئے سروس انڈسٹری کے لئے مارکیٹ تک رسائی میں نرمی کو فروغ دےگا ، سرحد پار خدمات کی تجارت کے کھلے پن کے معیار کو بہتر بنائےگا تاکہ زیادہ تر مختلف اور اعلی معیار کی خدمات فراہم کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی وزارت تجارت نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر خدمات کی کھپت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک کوآرڈینیشن میکانزم قائم کیا ہے ، اور کیٹرنگ اور اکاموڈیشن ، ثقافتی سیاحت اور تفریح ، صحت اور بزرگوں کی دیکھ بھال ، تعلیم اور کھیل ، اور روزمرہ زندگی کی خدمات سمیت دیگر کلیدی شعبوں میں کھپت کو فروغ دینے کے لئے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرے گا۔