اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکول پر بمباری ۔ 100 سے زائد افراد ہلاک

2024/08/10 16:02:01
شیئر:

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  وفا  اور الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق 10 اگست کواسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک اسکول پر بمباری کی ہے  جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو ئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق  یہ اسکول بے گھر افراد   کو پناہ فراہم  کر رہا  تھا ۔

اسرائیلی فوج نے   اپنے  ایک بیان میں کہا ہے  کہ اس  اسکول میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے مسلح اہلکار اور کمانڈر ز چھپے ہوئے تھے ۔اسرائیل کے اس بیان کی   حماس نے شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ  اسرائیل نے غزہ کے شہریوں پر پناہ گاہوں اور رہائشی علاقوں پر مسلسل حملے کرکے انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ حماس کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے بڑے پیمانے پر حملے امریکہ کی "مشترکہ سازش" سے الگ نہیں ہیں۔ امریکہ اسرائیل کے جرائم پر پردے  ڈالتا ہے اور سیاسی اور عسکری طور پر  اسرائیل  کی حمایت کرتا ہے۔