چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ، رواں سال جنوری سے جولائی تک چائنا یورپ ریلوے ایکسپریس نے مجموعی طور پر 11،403 ٹرینیں چلائیں ، جس سے 1.226 ملین ٹی ای یو سامان کی ترسیل ممکن ہوئی ، جو بالترتیب سال بہ سال 12فیصد اور 11فیصد کا اضافہ ہے۔ جولائی میں 1,776 ٹرینیں چلائی گئیں اور 185,000 ٹی ای یو سامان بھیجا گیا۔ یوں ہر ماہ 1700 سے زائد ٹرینیں چلنے کی تعداد کو اب مسلسل تین ماہ ہو گئے ہیں ۔ جنوری سے جولائی تک ، مغربی ، وسطی اور مشرقی تین اہم راستوں سے چین -یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں بالترتیب سال بہ سال 15فیصد، 22فیصد اور 2 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹرانس کیسپین کوریڈور میں چین یورپ مال بردار ٹرینیں باقاعدگی سے مستحکم بنیادوں پر چل رہی ہیں۔