مقامی وقت کے مطابق 9 اگست کی شام کو برازیل کے صدر لولا دا سلوا نے ایک صدارتی فرمان میں اسی دن دوپہر کے وقت ہونے والے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ 9 اگست کو، کاسکاول سے گوارولیوس جانے والا طیارہ جنوب مشرقی برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے شہر وینڈو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 57 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے ۔حادثے میں تمام 61 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔